چیف سیکرٹری کی رابرٹ کلب کی یاترا
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے پنجاب پولیس سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز (رابرٹس کلب) کا دورہ کیا ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خوش آمدید کہا۔
چیف سیکرٹری نے کینن بلاک سپیشل برانچ کے بحالی منصوبہ کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔
ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید نے چیف سیکرٹری پنجاب کو پنجاب پولیس سپیشل برانچ میں آفس آٹومیشن بارے بریفنگ دی۔
چیف سیکرٹری اور آئی جی نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خدمات کی فراہمی مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ سپیشل برانچ آرگنائزڈ کرائم کی سرکوبی, گڈ گورننس کے لئے حکومت پنجاب اور پولیس کیلئے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتی ہے،امن و امان برقرار رکھنے، فرقہ واریت، جعلی خوراک و ادویات کی روک تھام، مانیٹرنگ اور سرویلنس میں سپیشل برانچ کا اہم کردار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ رابرٹس کلب کی تاریخی عمارت کی بحالی پر آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ مبارک باد کے مستحق ہیں ،سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کیلئے محکموں کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔
چیف سیکرٹری نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کی استعداد میں اضافے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کر رہے ہیں۔
چیف سیکرٹری اور آئی جی نے نئے تعمیر شدہ کینن بلاک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے چیف سیکرٹری اور آئی جی کو سووینئر پیش کیا۔
سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشرف اور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Wow, superb weblog structure! How lengthy have you been running a blog
for? you made running a blog look easy. The full glance of your web site
is magnificent, let alone the content material!
You can see similar here sklep online