چیف جسٹس کی حلف اٹھاتے ہوئے اہلیہ کو برابر میں کھڑا کرنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

0
69

اسلام آباد: ( ہاٹ لائن نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے آج پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس سے عہدے کا حلف لیا جب کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی اہلیہ سرینا عیسیٰ کو اپنے برابر میں کھڑا کر کے پھر حلف اُٹھایا۔

حلف برداری کے آغاز سے قبل چیف جسٹس نے اپنی اہلیہ سرینا کو بُلایا اور انہیں اپنے ساتھ کھڑا کیا ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ حلف برداری مکمل ہونے تک انکے برابر میں موجود رہیں۔

یاد رہے کہ حلف لینے والے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس بھیجا تھا۔

چار سال قبل صدر پاکستان نے قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف آرٹیکل 209 کے تحت جو ریفرنس بھیجا تھا ، اس میں چیف جسٹس آف پاکستان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کو بھی انکوائریز میں پیش ہونا پڑا تھا ۔

Leave a reply