چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمدامیربھٹی کابڑافیصلہ

0
156

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ، لاہور اور ملتان کی دائری برانچ آئندہ دو روز تک کھلی رہے گی۔

لاہور ہائیکورٹ لاہور اور ملتان کی دائری برانچیں اتوار اور 25 دسمبر کی چھٹیوں کے باوجود کھلی رہیں گی ۔

کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے میں پیش آنے والے مسائل اور رکاوٹوں سے متعلق درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے متعلق درخواستیں لاہور ہائی کورٹ لاہور پرنسپل سیٹ پر دائر کی جا سکتی ہیں ۔

بہاولپور بنچ سے متعلق درخواستیں ملتان بنچ کی دائری برانچ میں دائر کی جا سکتی ہیں۔

دائری برانچوں کاعملہ دودن دفتری اوقات میں موجودرہےگا ۔

Leave a reply