چیف ایگزیکٹو کے الیکٹرک کے وارنٹ گرفتاری جاری ؟

1
152

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) سینیٹ قائمہ کمیٹی سی ای او کے الیکٹرک کی اجلاس میں عدم حاضری پر شدید برہم ہوگئی اور کہا کہ آئندہ اجلاس سے غیر حاضر رہنے پر انکے وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے۔

چیئرمین سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں کے الیکٹرک کے سی ای او کی اجلاس سے عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ آئندہ اجلاس میں غیر حاضر رہے تو پھر انکے وارنٹ گرفتاری جاری کر دییے جائیں گے۔

کے الیکٹرک حکام کااس موقع پر کہنا تھا کہ بلوں کے معاملے پر کراچی کے حالات بہت زیادہ خراب ہیں ، اس لیے سی ای او اجلاس میں نہیں آسکے، اگر ایسی صورت حال درپیش نہ ہوتی تو پھر وہ خود کمیٹی اجلاس میں آ جاتے۔

1 comment

  1. sklep online 22 March, 2024 at 00:09 Reply

    Wow, awesome weblog format! How long have you ever been running a blog for?
    you made blogging glance easy. The overall look of
    your site is wonderful, as smartly as the content
    material! You can see similar here e-commerce

Leave a reply