
ہاٹ لائن نیوز : ایپلٹ ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی،مونس الہی سمیت فیملی کے دیگرافراد کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔
ٹربیونل نے ریٹرننگ آفیسر کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں ۔
ریٹرننگ افسران نے عدالت میں اج ریکارڈ پیش کردیا
عدالت نے استفسار کیا کہ کہاں ہے ریٹرننگ افیسر ؟ آپ نے مصدقہ نقول کیوں فراہم نہیں کی ۔
وفاقی وکیل نے کہا کہ مونس الہی وہاں آئے نہیں تھے اس لیے نہیں دی ۔
عدالت نے ریٹرننگ افسران سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مونس الہی کے کیوں پیپرز مسترد کیے ۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت میں چوہدری فیملیز کیسز کی مصدقہ کاپیاں فراہم کر دی ۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ اج تمام کاغذا عدالت کے سامنے انہیں فراہم کر دیں ۔
چوہدری پرویز الہی کی فیملی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ تمام اپیلوں کے اصل ریکارڈ عدالت کے سامنے رکھیں جس پر عدالت نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ اتوار کو ہی اپیلوں پر سماعت کریں لیکن الیکشن ایکٹ کے تحت پبلک چھٹی کے روز سماعت ممکن نہیں ۔
عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء سے دلائل طلب کر لیے ۔