
چائے پینے کے حیرت انگیز فوائد
چائے پینے یا چاکلیٹ کھانے سے بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے میں مدد ملے گی یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی، چائے، چاکلیٹ، سیب اور انگوروں میں پائے جانے والے مرکبات خون کی شریانوں کی صحت اور بلڈ پریشر کی سطح کو بہتر رکھتے ہیں۔
چائے پینے سے ایسے افراد کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے جو کہ ہائی بلڈ پریشر کے شکار رہتے ہیں یا ان کا بلڈ پریشر معمول سے زیادہ رہتا ہے،ہائی بلڈ پریشر کے زیادہ مریض اس بات سے لاعلم ہوتے ہیں کہ وہ اس مرض کا شکار بن چکے ہیں اور اسی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے۔