پی ٹی آئی راہنماوں کو کون ہراساں کرنےلگا؟

0
205

ہاٹ لائن نیوز : تحریک انصاف کے رہنماوں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

درخواست بیرسٹر اعلامیہ نیازی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ۔

درخواست میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بیرسٹر عمیر خان نیازی ، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے واقعات سامنے آئے ہیں ، الیکشن لڑنے سے روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کاغذات نامزدگی چھیننے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دے ، عدالت تمام رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے روکے ۔

Leave a reply