پی آئی اے ملازمین تنخواہوں سے محروم کیوں ؟
کراچی: ( ہاٹ لائن نیوز) پی آئی اے افسران اور ملازمین کی رواں ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکیں ، ذرائع کے مطابق تنخواہیں مذید التوا کا شکار ہو سکتی ہیں۔
زرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے اکاؤنٹس منجمد ہو جانے کے سبب پی آئی اے ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہیں تا حال ادا نہیں کی جاسکیں ،ایف بی آر نے چند روز قبل فیڈرل ایکسائز ٹیکس کی وصولی کے معاملے پر قومی ایئرلائن کے تمام اکاؤنٹس منجمد کردئیے تھے۔
ذرائع کے مطابق اکاؤنٹس کی بندش کا تصفیہ ہو جانے کے باوجود بھی پی آئی اے انتظامیہ کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے رقم موجود نہیں ہے، مذکورہ رقم کا بندوبست کسی دوسرے سرکاری ادارے سے کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ قومی ائیرلائن اسٹاف کی تنخواہوں کا حجم 1 ارب 10کروڑ روپے ہے ۔