پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ
اسلام آباد: (ہاٹ لائن نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے اضافے کی سمری تیار کرلی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے سمری میں 15 ستمبر سے لے کر 30 ستمبر کے لیے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے۔
اوگرا کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 24 روپےفی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ، اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل میں لیوی پر بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوا دی جائے گی، وزیراعظم سے مشاورت کرنے کے بعد کل رات کو پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائیگا ۔