پولیس رپورٹ غیرتسلی بخش قرار

0
34

راولپنڈی:(ہاٹ لائن نیوز) ہائیکورٹ کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو حراست میں لیے جانے کے حوالے سے پولیس رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا ۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید احمد کی حراست کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید کو حراست میں لیےجانے سےمتعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر کو فیز 3 سے گرفتار کیا گیا جب کہ یہ فیز راولپنڈی پولیس کی حدود میں نہیں آتا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی نے پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا اور 26 ستمبر کو آر پی او راولپنڈی کو طلب کرلیا ہے

Leave a reply