پنجاب میں سیلاب سے تباہی، 7 افراد جاں بحق، کئی علاقے زیرِ آب

0
280

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے باعث دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس سے کئی علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ دریائے راوی، چناب اور ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد کے قریب پہنچ چکی ہے۔

سیلاب کے نتیجے میں گوجرانوالہ ڈویژن میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ 3 افراد لاپتہ ہیں۔ کمشنر گوجرانوالہ کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں گجرات سے 3، سیالکوٹ سے 2 اور نارووال و گوجرانوالہ سے 1،1 فرد شامل ہے۔ سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں 3 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع بھی ہے۔

متعدد دیہات اور بستیاں پانی کی لپیٹ میں آ چکی ہیں، جبکہ سڑکیں دریا بن چکی ہیں، جس سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے، تاہم متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کی ضرورت بڑھتی جا رہی ہے۔

Leave a reply