
پنجاب میں بڑھتے ہوئے اسموگ کے پیش نظر محکمہ ماحولیات نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول، کالجز اور اسپیشل ایجوکیشن سینٹرز صبح 8:45 بجے سے پہلے طلبہ کے لیے نہیں کھلیں گے۔ یہ نیا نظام 3 نومبر 2025 سے 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گا۔
حکام کے مطابق اگر کوئی اسکول اس ہدایت کی خلاف ورزی کرتا ہے تو پہلے واقعے پر 1 لاکھ سے 5 لاکھ روپے اور دوبارہ خلاف ورزی پر 6 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب، عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ یہ اقدامات عوام کی صحت کو اسموگ کے خطرناک اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔









