پرچم کے استعمال کے حوالے سے نئی ہدایات جاری
ریاض:(ہاٹ لائن نیوز) سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے سعودی قومی پرچم کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھنے کیلیے سعودیہ کے قومی دن کے موقع پر پرچم کے استعمال کیلیے چند ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔
قومی پرچم اور اس میں موجود قرانی متن کی حرمت سے متعلق درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے:
مملکت کا جو پرچم بوسیدہ یا خراب ہو گیا ہو ، اس کو لہرانا ممنوع ہے۔
کسی چیز کو باندھنے یا اٹھانے کے لیے جھنڈے کواستعمال نہیں کرنا چاہیے۔
جانوروں کے اجسام پر نہ جھنڈا لگایا جائے اور نہ ہی پرنٹ کیا جائے۔
مملکت کے جھنڈے کو بطور ٹریڈ مارک یا تجارتی تشہیر یا کسی اور مقصد کیلئے استعمال کرنا ممنوع ہے۔
جھنڈے کو کسی خراب یا گندی جگہ پر نہیں رکھنا چاہیے ۔
جھنڈے کو کسی ایسے استعمال میں لانا جس سے اسکی توہین ہو یا اس کو نقصان پہنچ سکتا ہو ممنوع ہے ۔
پرچم کھمبے سے نہیں باندھنا چاہیے، یہ لہرانے کے لیے مکمل آزاد ہونا چاہیے۔
جھنڈے پر کوئی لوگو ، جملہ یا کسی قسم کی ڈرائنگ نہیں ہونا چاہیے۔
جھنڈے کے کناروں کو سجانے سے گریز کریں۔
حالات کیسے بھی ہوں سعودی پرچم کو الٹا نہیں اٹھانا چاہیے ۔
قومی پرچم نصف مستول پر لہرانا ممنوع ہے۔
جھنڈے پر کوئی نشان نہیں لگنا چاہیے ، سوائے مملکت کے نشانات کے جو دو تلواریں اور کھجور کا درخت ہیں۔
جھنڈا نیچے کی کسی چیز یعنی زمین، پانی اور میز وغیرہ کو نہ چھوئے ۔
Wow, wonderful weblog format! How long have you ever been running a blog for?
you make running a blog glance easy. The whole look of
your web site is fantastic, as well as the content! You can see similar here sklep internetowy
Hello there! Do you know if they make any plugins to assist with Search
Engine Optimization? I’m trying to get my website to rank for
some targeted keywords but I’m not seeing very good results.
If you know of any please share. Kudos! You can read similar text here:
Backlink Portfolio