ہاٹ لائن نیوز : محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے پرائمری سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کر دی، اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے پرائمری سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے صوبائی محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق صوبے میں نجی اور سرکاری اسکول 13 جنوری تک بند رہیں گے جب کہ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔