پاک کرکٹ ٹیم نے آج کے میچ میں دو اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیے
کینڈی: ( ہاٹ لائن نیوز) ایشیا کپ میں پاک کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ میں 2 اہم ریکارڈ بنا دئیے۔
پاک بھارت میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم کردیا گیا ہے ، جب کہ دونوں ٹیموں کو 1 ، 1 پوائنٹ دے دیا گیا ۔
پاک کرکٹ ٹیم کا پہلا ریکارڈ یہ ہے کہ شاہین آفریدی وہ پہلے باؤلر ہیں جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کو بولڈ کر دیا ہے۔
جب کہ اپنے دوسرے ریکارڈ میں پاکستانی ٹیم وہ پہلی ٹیم ہے جس کے فاسٹ باؤلرز نے ایشیا کپ میں تمام وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔