
ایتھوپیا کے اسٹار ایتھلیٹ یومیف کیجیلچا نے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ ایک بار پھر اپنے نام کرلیا۔
کیجیلچا نے 21.1 کلومیٹر کا فاصلہ صرف 56 منٹ اور 51 سیکنڈز میں طے کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ 29 سالہ ایتھلیٹ اس سے قبل 2024 میں ویلنسیا ہاف میراتھن میں 57 منٹ اور 30 سیکنڈز کے وقت کے ساتھ عالمی ریکارڈ بنا چکے تھے۔
ان کا یہ ریکارڈ رواں سال مارچ میں یوگینڈا کے جیکب کپلیمو نے لزبن میں ہونے والی ہاف میراتھن کے دوران توڑ دیا تھا، تاہم کیجیلچا نے بیونس آئرس میں اپنی شاندار دوڑ کے ذریعے ریکارڈ دوبارہ حاصل کرلیا۔
خواتین کی ہاف میراتھن میں بھی ایتھوپیا کی فوٹین ٹیسفے نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے 3 منٹ اور 57 سیکنڈز میں مکمل کیا









