
پاکستان کے مشہور اداکار کے بھائی کا انتقال
پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار یاسر نواز کے بھائی وقار نواز کا انتقال ہو گیا ہے، یاسر نواز نے انسٹاگرام پر یہ خبر دی ہے کہ ان کے بھائی وقار نواز کا انتقال ہو گیا ہے، مشہور میزبان ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز نے شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے بھائی کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے اور مداحوں سے بھی ان کی مغفرت کی دعا کرنے کو کہا ہے، انہوں نے انسٹا گرام اسٹوری پر چھوٹے بھائی دانش نواز اور فراز نواز کو بھی ٹیگ کیا ہے، انہوں نے بھائی کے انتقال کی وجہ بتانے سے گریز کیا ہے، مداح ان کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کے گھر والوں کے لئے صبر کی دعا کر رہے ہیں۔