پاکستان میں سکھ یاتریوں کے ساتھ آئے 12 ہندو بھارت واپس بھیج دیے گئے

0
62

پاکستان میں بابا گرونانک کے یوم پیدائش کی تقریبات کے موقع پر سکھ یاتریوں کے ساتھ آنے والے 12 ہندو شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی اور انہیں واپس بھارت بھیج دیا گیا۔

ہر سال دنیا بھر سے سکھ یاتری پاکستان کے ننکانہ صاحب آتے ہیں تاکہ اپنے روحانی پیشوا کے مزار پر حاضری دے سکیں۔ حکومت پاکستان سکھ یاتریوں کو خصوصی اجازت دیتی ہے اور انہیں سکیورٹی کلیئرنس کے بعد نندکانہ صاحب جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

امیگریشن حکام کے مطابق واپس بھیجے گئے 12 ہندو شہری پہلے سندھ میں پیدا ہوئے تھے لیکن اب بھارتی شہریت رکھتے ہیں۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں داخلہ صرف سکھ یاتریوں کو دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply