ٹک ٹاک نے دلچسپ مہم کا آغازکر دیا

0
36

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) گزشتہ چند سالوں کے دوران دنیا بھر میں تیزی سے فروغ پانے والی ٹک ٹاک ایپ نے پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز سے متعلق آگاہی بڑھانے کے لیے انتہائی دل چسپ مہم کا آغازکر دیا ہے۔

ترجمان ٹک ٹاک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس مہم کے تحت ملک بھر میں کانٹینٹ کریئیٹرز کی راہنمائی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز ورکشاپس منعقد کی جائیں گی۔

کمیونٹی گائیڈ لائنز کے حوالے سے ورکشاپس کانٹنٹ کریئیٹرز کی معلومات میں اضافہ کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں ، پاکستان کے مشہور کانٹنٹ کریئیٹرز کے اشتراک سے اس حوالے سے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی ۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ یہ مہم ٹک ٹاک کمیونٹی کی بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے۔ اس مہم کا مقصد محفوظ ڈیجیٹل ماحول کو فروغ دینا ہے۔

Leave a reply