وہیلز کی ’انسان جیسی گفتگو‘—سائنسدانوں کی نئی حیرت انگیز دریافت

0
81
وہیلز کی ’انسان جیسی گفتگو‘—سائنسدانوں کی نئی حیرت انگیز دریافت

سائنسدانوں نے اسپرم وہیلز کے باہمی رابطے کے نظام کے بارے میں ایک ایسی اہم پیش رفت کی ہے جس سے ان سمندری دیوہیکل جانوروں کی گفتگو کو سمجھنے کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔

محقیقین طویل عرصے سے کوشش کر رہے تھے کہ وہیلز کے پیچیدہ رابطوں کو ڈی کوڈ کیا جائے، اور حالیہ تحقیق نے اس سمت میں غیر معمولی کامیابی دلائی ہے۔

نئی تحقیق کے مطابق اسپرم وہیلز اپنی آوازوں میں سنگل اور ڈبل واوِل جیسی صوتیات استعمال کرتی ہیں—ایسا نظام جو ماضی میں صرف انسانوں تک محدود سمجھا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ یہ وہیلز دو ملتے جلتے الفاظ جیسے ساؤنڈز کو دو مختلف انداز میں ادا کرکے ان کے معانی میں فرق پیدا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔

اس دریافت پر کام کرنے والے پراجیکٹ CETI کے ماہرین کا کہنا ہے کہ وہیلز کی ان آوازوں کو انسانی حروف میں ٹرانسکرائب کرنا ممکن ہو گیا ہے، جبکہ کچھ ساؤنڈز انسانی واوِلز “اے” اور “آئی” سے مشابہت رکھتے ہیں۔ جب یہ آوازیں ایک ساتھ ملتی ہیں تو دو صوتی انداز بنتے ہیں، جس سے ان کا رابطہ پہلے کے اندازوں سے کہیں زیادہ پیچیدہ ثابت ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ اسپرم وہیلز کا رابطے کا نظام نہ صرف منظم ہے بلکہ بعض پہلوؤں میں انسانی بول چال سے مماثلت بھی رکھتا ہے۔

اس تحقیق کی تفصیلات جرنل اوپن مائنڈ میں شائع کی گئی ہیں۔

Leave a reply