ن لیگ اور پی پی آمنے سامنے ، شدید نعرے بازی

0
94

ہاٹ لائن نیوز : ملیر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکن آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

کراچی کے علاقے ملیر میں ڈپٹی کمشنر آفس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکن آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

دونوں جماعتوں کی جانب سے ایم این اے کی 3 نشستوں 229، 230 اور 231 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے حکیم بلوچ، جام کریم ، آغا رفیع نے فارم جمع کرائے جب کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قادر کلمتی، ظفرعلی شجرہ ، یعقوب خاصخیلی نے اپنے اپنے فارم جمع کرائے۔

پی پی، ن لیگ کے امیدوار کاغذات نامزدگی فارم وصول کرنے اور جمع کرانے آئے تو دونوں جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آگئے تاہم رہنماؤں نے مداخلت کرکے معاملہ کنٹرول کیا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

Leave a reply