ہاٹ لائن نیوز : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مخالفین کو دعوت دیتے ہیں کہ متحد ہو کر ہمارا مقابلہ کریں۔ الیکشن میں نواز شریف کا نعرہ ہوگا ’’مجھے کیوں بلایا‘‘۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو شہدادکوٹ پہنچ گئے اور این اے 196 کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، میں نے قمبر شہدادکوٹ سے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ دیا جا چکا
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں، آج پاکستان کے حالات بہت خراب ہیں، مہنگائی کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں، مزدوروں، کسانوں کو ان کا حق دینا چاہتے ہیں، ہر شہری کو صحت کی سہولیات دینا چاہتے ہیں ں، قائد عوام نے روٹی، کپڑا اور مکان کا منشور دیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف مل رہا ہے، سائفر ایک سنگین کیس ہے، جس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے، اس کی سچائی عوام کے سامنے آنی چاہیے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اس الیکشن میں نواز شریف کا نعرہ ’’مجھے کیوں بلایا‘‘ ہوگا، مخالفین کو متحد ہوکر ہمارا مقابلہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔