نامور اداکارہ خطرناک ذہنی مرض میں مبتلا

0
181

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مینیک ڈپریشن میں مبتلا ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ فلم ”رئیس“ کے ریلیز ہونے کے بعد اور رنبیر کپور کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہوجانے کے بعد سے ماہرہ خان کو سرحد کے دونوں جانب سے ٹرول کیا گیا اور دھمکیاں بھی دی گئی ۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ یہی وہ وقت تھا جب انکی حالت بہت خراب ہوگئی تھی، ان کو پینک اٹیکس آنے لگے تھے اوروہ اکثر بے ہوش ہو جاتی تھیں ، اسکے بعد انہوں نے باقاعدہ اپنا علاج کروایا تھا۔

اداکارہ کے مطابق تقریباً 7 سال سے وہ اس بیماری سے لڑ رہی ہیں۔

Leave a reply