نئے ٹیکس لگانے کی حکومتی تیاریاں عروج پر

0
158

کینیڈا: ( ہاٹ لائن نیوز) کینیڈا کے وزیر اعظم نے مہنگائی پر قابو پانے کیلیے سپر مارکیٹس کو وارننگ جاری کردی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے گروسری چینز کو وارننگ دی ہے کہ اگر انہوں نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر قابو پانے کیلیے مؤثر اقدامات نہیں کیے تو سپر مارکیٹس پر نئے ٹیکسز لگ سکتے ہیں۔

جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ریلیف دینے کے لیےسپر اسٹورز جلد اپنا پلان پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ سپر مارکیٹس اور اسٹورز اشیاء ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کریں، ورنہ ان پر بھاری ٹیکس عائد کیے جائیں گے۔

Leave a reply