
ہاٹ لائن نیوز : مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ‘میٹا’ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہم جنس پرستوں کو ذہنی طور پر بیمار یا خواتین کو جائیداد کہنے پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ فیس بک سمیت میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز تک آزادی اظہار کو وسعت دی جا رہی ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں مارک زکربرگ نے کہا کہ میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ ہمارے پلیٹ فارمز پر لوگ آزادانہ طور پر اپنے تبصرے اور تجربات شیئر کر سکیں۔