مونس الٰہی کے خلاف نیب انکوائری رپورٹ میں خوفناک انکشافات

0
136

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی اور مونس الہیٰ کے خلاف کک بیکس لینے کی انکوائری میں اہم پیش رفت ہوئی ، مونس الٰہی کے خلاف نیب انکوائری رپورٹ میں بڑے انکشافات سامنے آ گئے ہیں ۔

نیب رپورٹ کے مطابق پرویز الہی کے وزیراعلی بننے کے بعد مونس الٰہی کے ذاتی اکاؤنٹ اور انکی کمپنی کے اکاؤنٹ میں 82 کروڑ روپے سے زائد ملکی اور غیر ملکی کرنسی جمع ہوئی ، مونس الٰہی کے اکاؤنٹ میں 10 لاکھ 84 ہزار یوروز اور ایک لاکھ پاؤنڈ اور دیگر کرنسی بھی جمع ہوئی ۔

گجرات میں مختلف ترقیاتی سکیموں کے ٹھیکوں کے دوران بھی رقم مونس الٰہی کے اکاؤنٹس میں جمع ہوئی ۔

نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مونس الہی کے اکاؤنٹس میں جمع ہونے والی رقم بظاہر رشوت اور کک بیکس کی ہے ، اس کے علاؤہ پرویز الٰہی کی وزارت اعلی کے دوران قصور میں زرعی اراضی بھی خریدی گئی،پرویز الٰہی کی بہو زہرہ الہی نے بھی گجرات میں 153 ملین روپے سے 748 کنال اراضی خریدی ۔

واضح رہے کہ مونس الہی تاحال کیس میں شامل تفتیش نہیں ہوئے ۔

Leave a reply