روپے کی قدر میں کمی، امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا

0
120

ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں آج ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کیمطابق آج انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 285 روپے 37 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اضافے سے 286 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 27 پیسے پر بند ہوا۔

Leave a reply