مودی کی سوچی سمجھی سازش بے نقاب

1
145

بھارت: ( ہاٹ لائن نیوز) بھارت میں مذہبی شدت پسندی اور عدم برداشت مودی کی نفرت انگیز پالیسیوں کا ثبوت پیش کرنے لگا ، بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی عروج پر پہنچ گئی ، بی جے پی راہنما نے سر عام دھمکی دی ہے کہ ہندوستان میں کوئی ہندوؤں کو للکارے گا تو اس کیلئے بھارت میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔

مودی کی متعصبانہ رویے سے مسلم ، سکھ اور عیسائی برادری محفوظ نہیں ۔ بھارت میں مساجد کے ساتھ ساتھ گرجا گھروں کو بھی مسمار کیا جا رہا ہے ۔

عالمی میڈیا کے مطابق بھارت میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے واقعات مودی کی آئندہ انتخابات میں کامیابی کے لیے ہتھکنڈہ ہیں۔

1 comment

Leave a reply