ملک کے 29 ویں چیف جسٹس نے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد: ( ہاٹ لائن نیوز) ملک کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےحلف اٹھا لیا۔
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیا ، حلف برداری کی تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، چاروں صوبوں کے گورنرز، وفاقی وزراء اور سپریم کورٹ کے ججز نے شرکت کی۔
جسٹس قاضی فائز نے 5 ستمبر 2014ء کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج بنے تھے ، کوئٹہ میں 26 اکتوبر 1959ء کوپیدا ہونیوالے جسٹس قاضی فائز کے والد مرحوم قاضی محمد عیسی تحریک پاکستان کے رہنما اور قائداعظم کے قریبی ساتھی تھے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر 2024ء کو چیف جسٹس کے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے ۔
Wow, awesome weblog structure! How lengthy have you ever been blogging for?
you make blogging look easy. The overall look of your site is great,
let alone the content material! You can see similar here najlepszy sklep