
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان میں سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمزاینڈجیولرز ایسوسی ایشن کیمطابق 300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 600 ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 285 روپے اضافے سے 1 لاکھ 88 ہزار 272 روپے ہو گئی۔
اس کے علاوہ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 11 ڈالر اضافے کے بعد 2064 ڈالر تک پہنچ گئی۔