مقبوضہ کشمیر میں تعینات فوجیوں کو نئی بندوقوں کی فراہمی

0
79

ہاٹ لائن نیوز : بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کو ایک نیا پستول اسمی فراہم کر دیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق “اسمی” جدید پستول کیساتھ ساتھ ایک سب مشین گن سےلیس ہے، جوگھروں پرچھاپوں اورتلاشی کی کارروائیوں کےدوران استعمال کیجائے گی۔

اسمی کو کرنل پرساد بنسود نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے ڈیزائن کیا تھا اور اسے لوکیش مشینوں نے تیار کیا تھا۔

اس پستول کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں آپریشنز کے لیے فوج کی شمالی کمان میں ایک اہم اضافہ کے طور پر سمجھا جا رہا ہے، لیکن اس کی شمولیت سے مقامی لوگوں اور انسانی حقوق کے گروپوں میں شہری سلامتی پر اس کے اثرات کے بارے میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ .

Leave a reply