معطل ٹرین سروس تقریباً ڈیڑھ سال بعد بحال

0
170

ہاٹ لائن نیوز : ڈی ایس ریلوے یوسف لغاری کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی تک معطل ٹرین سروس ایک سال چار ماہ بعد بحال کردی گئی ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے یوسف لغاری نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے، ایک سال چار ماہ بعد بولان میل دوبارہ بحال ہوئی۔

ڈی ایس ریلوے نے کہا کہ بگٹی ایکسپریس بھی جلد بحال کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بولان میل کا اکانومی کلاس کا کرایہ 2200 روپے ہے جو کہ نارمل ریٹ ہے۔ بولان میل کوئٹہ سے 9 بوگیاں اور سبی سے مزید 3 بوگیاں شامل کرے گی۔

ڈی ایس ریلوے یوسف لغاری نے بتایا کہ آج 700 مسافر بولان میل کے ذریعے کوئٹہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

Leave a reply