مرغی کو سند ملنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

1
125

مشی گن: ( ہاٹ لائن نیوز) امریکہ کے ایک فارم میں رہنے والی مرغی 21 برس کی ہو چکی ہے ، جس کی عمر کی تصدیق گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کر دی ہے۔

مشی گن میں مارسی پارکرڈارون اور انکے شوہر ایک فارم میں رہتے ہیں ، فارم میں مرغیاں، مور ، کتے اور بطخیں ایک ساتھ رہتے ہیں۔

مالکن کا کہنا ہے کہ یہ مرغی ایک داغ دار انڈے سے پیدا ہوئی ، جس کو ماں نے چھوڑ دیا تھا۔ مالکن نے اسے تالاب میں پھینکنے کی کوشش کی لیکن اتنی دیر میں انڈے کے چٹخنے اور چوزے کی ہلکی سی آواز سنائی دی ۔

خاتون نے انڈہ کھولا تو انتہائی خوبصورت چوزہ برآمد ہوا۔ بچے کو لیمپ سے حرارت دے کر دانہ پانی دیا گیا۔ 21 سالہ مرغی ہر سال مئی میں اپنی سالگرہ مناتی ہے مرغی کا نام پینٹ یعنی مونگ پھلی ہے ۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے مرغی کو ایک سند عطا کی گئی ہے۔

1 comment

  1. sklep online 27 March, 2024 at 10:42 Reply

    You’re actually a good webmaster. This web site loading velocity is incredible.
    It seems that you’re doing any distinctive trick. Also, the contents
    are masterwork. you have performed a excellent process on this topic!
    Similar here: miradora.top and also here: Sklep

Leave a reply