محافظ ہی ڈکیت نکلے
کراچی : ( ہاٹ لائن نیوز) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے 3 اہلکار ڈکیتی میں ملوث نکلے، تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ، ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کااس حوالے سے کہنا ہے کہ اہلکاروں نے جعلی چھاپے میں شہر قائد کے کے ایک تاجر سے تین کروڑ روپے چھینے تھے۔
تاجر سنار کا کام کرتا ہے اور وہ کراچی سے ملتان جارہا تھا، اہلکاروں نے اس پر منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کا دعویٰ کیا تھا ۔