لاہور اور ملتان میں تعلیمی ادارے کھل گئے

0
75

ہاٹ لائن نیوز : لاہور اور ملتان میں سموگ کی شدت میں کمی کے بعد محکمہ تحفظ ماحول نے آج سے دونوں ڈویژنوں میں تعلیمی ادارے کھول دیے، تمام اسکول 8 بجکر 45 منٹ پر کھلیں گے۔

پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی آئی، لاہور سمیت صوبے بھر میں موسم کی تبدیلی کے باعث ایئر کوالٹی انڈیکس میں کمی ہوئی، صبح سویرے ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 329 اور لاہور میں 288 ریکارڈ کیا گیا۔

سموگ کی صورتحال بہتر ہونے پر لاہور اور ملتان میں آج سے تعلیمی ادارے کھل گئے، تعلیمی ادارے صبح 8 بجکر 45 منٹ پر کھلے جب کہ تمام طلباء اور عملے کو ماسک پہننا لازمی ہوگا تاہم غیر نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔

اسکے علاوہ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں بھی نرمی کی گئی ہے جبکہ کھانے پینے کی دکانیں اب رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی۔

Leave a reply