ہاٹ لائن نیوز : قلات جوڈیشل لاک اپ سے 6 خطرناک قیدیوں کے فرار ہونے کا مقدمہ لاک اپ عملے کے خلاف درج کرلیا گیا۔
محکمہ پولیس کی جانب سے ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو معطل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب قلات کے جوڈیشل لاک اپ سے 6 خطرناک قیدی لاک اپ کا دروازہ ہٹا کر دیوار پھلانگ کر فرار ہو گئے تھے۔