قومی مسئلے نے قومی خزانے کو کتنا نقصان پہنچایا ؟
اسلام آباد: ( ہاٹ لائن نیوز) بجلی چوری قومی مسئلہ بن چکا ہے ، سرکاری دستاویز کے مطابق ڈی آئی خان، ٹانک ،بنوں اور شانگلہ میں 100فی صد صارفین قومی خزانے کو چونا لگا رہے ہیں ۔
صارفین سے وصولیوں میں ناکامی اور بجلی چوری کو ملکی معیشت کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے ، سرکاری دستاویزات نے متعلقہ محکموں کا پول کھول کر رکھ دیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے ۔
ملک بھر میں متعلقہ محکموں کی غفلت اور اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے ماہانہ اربوں روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے ، ملک بھر میں ایک دن میں 1 ارب 61کروڑ جب کہ ماہانہ 49 ارب اور 9 کروڑ روپے کی بجلی چوری ہونے کا خوف ناک انکشاف ہوا ہے۔
I see You’re really a excellent webmaster. This web site loading velocity is incredible.
It kind of feels that you are doing any unique trick. In addition, the contents
are masterpiece. you have done a great activity on this topic!
Similar here: https://evolusta.top/ and also here:
Najlepszy sklep