قومی اقتصادی کونسل میں کون کون شامل ؟

1
136

اسلام آباد: ( ہاٹ لائن نیوز) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے ، وزیراعظم آف پاکستان کی سربراہی میں یہ کونسل 13 ارکان پر مشتمل ہے۔

وزیراعظم ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور چاروں صوبوں سے نگران حکومتوں کے نمائندے قومی اقتصادی کونسل میں شامل ہیں۔

پنجاب سے نگران وزیر توانائی و انڈسٹری، کامرس، سرمایہ کاری اور ہنرمندی، ایس ایم تنویر جب کہ صوبہ سندھ سے وزیرخزانہ، محصولات، منصوبہ بندی و ترقی، محمد یونس ڈاگھا ، خیبرپختونخوا سے وزیر خزانہ، محصولات، ایکسائز ٹیکسیشن اور انسداد منشیات، احمد رسول بنگش ، بلوچستان سے وزیر خزانہ و محصولات امجد رشید اور وفاق سے وزیر خزانہ محصولات، اقتصادی امور اور نجکاری کو قومی سلامتی کونسل کی رکنیت دی گئی ہے ۔

1 comment

Leave a reply