قومی اسمبلی کا اجلاس: اپوزیشن کا احتجاج

0
149

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن اور حکومتی اراکین آمنے سامنے آگئے، اپوزیشن اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے پوسٹرز لے کر بیٹھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس شروع ہوتے ہی ن لیگی ارکان اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آگئے، دونوں جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی، لیگی ارکان نے ’’شیر شیر‘‘ کے نعرے لگائے جبکہ اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی شروع کردی”مینڈیٹ چور”۔ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے تیرا یار میرا یار قیدی نمبر 804‘‘ کے نعرے لگائے۔ اپوزیشن کے شور شرابے کے باعث سپیکر قومی اسمبلی نے پیڈ فون کے ذریعے وزیراعظم کے انتخاب کا طریقہ کار بتا دیا۔

Leave a reply