ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 3 لاکھ روپے کے قرض پر بہنوئی نےسالےکو اغوا کے بعد قتل کردیا۔
پولیس کیمطابق 8 روز قبل اغوا ہونیوالے نوجوان فہد کی لاش اس کے بہنوئی کے گھر کے صحن سے برآمد ہوئی ہے۔
تفتیش کے دوران بہنوئی علی تنویر نے قتل کا اعتراف کیا اور اس کی نشاندہی پر نوجوان فہد کی لاش اسکے گھر کے صحن سے برآمد ہوئی۔
پولیس نے بتایاہےکہ ملزم علی تنویر نے 3 لاکھ روپے قرض کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر اپنےسالے کا گلا دبا کر قتل کیا۔
پولیس کے مطابق والدہ کی مدعیت میں داماد علی تنویر، بیٹی زہرہ بی بی، کاشف علی اور دیگر 2 نامعلوم افراد کیخلاف 27 ستمبر کو اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔