
مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ جوش وخروش سے منانے کا سلسلہ جاری ہے ۔
مسلم لیگ ن کے سینٹر اعظم نزیر تارڑ اور مسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب کے صدررانا ظفر اقبال سمیت دیگر نے سالگرہ کی تقریب منعقد کی ۔
رانا ظفر اقبال کی سربراہی میں لیگی لائرز فورم نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تاریخ پیدائش کے دن کی مناسبت سے کیک کاٹا۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سینئر ممبران سمیت دیگر لیگی لائرز فورم کے شرکاء نے شرکت کی ۔
اعظم نزید تارڑ نے نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
رانا ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی بطور وزیر اعظم رہنے کے ادوار میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہا ، نوازشریف نے قائد اعظم کے حقیقی مشن کو آگے چلایا ۔
سابق وزیر قانون اعظم نزید تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف ہی ملک کو آئندہ بھی ترقی سے ہمکنار کر سکتے ہیں ۔