غیر معیاری انجیکشن ؛ بینائی متاثر ہونے کے زیادہ کیسز کس شہر سے ؟
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) آنکھوں کے غیر معیاری انجیکشن ایواسٹین سے بینائی کے متاثر ہونیکے زیادہ تر کیسز ملتان سے سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کیجانب سے دی گئی بریفنگ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر سے ایواسٹین سے بینائی کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 سے زیادہ ہو گئی ہے۔
بریفنگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ سب سے زیادہ کیسز ملتان جب کہ دوسرے نمبر پر لاہور سے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، خانیوال،رحیم یار خان اور صادق آباد سے بھی کیسز سامنے آئے ہیں ۔
تمام غیر معیاری انجیکشن لاہور سےنوید نامی سپلائر نے سپلائی کیے۔
ذرائع کے مطابق بینائی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں ابھی مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔