غزہ سے ہمدردی، فٹ بالر کو مہنگی پڑ گئی

0
163

ہاٹ لائن نیوز : الجزائر کے بین الاقوامی فٹبالر یوسف اتال کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں ان پر غزہ کے بارے میں ایک فلسطینی عالم کی پوسٹ شیئر کرنے پر اشتعال پھیلانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

7 اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف حماس کی کارروائی کے بعد یوسف اتال نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں فلسطینی عالم محمود الحسنات نے اسرائیل کو دھمکی دی تھی۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں محمود الحسنات نے خدا سے دعا کی کہ وہ “یہودیوں کے لیے یوم سیاہ بھیجے” اور “پتھر پھینکنے” کے خلاف غزہ کے لوگوں کے “ہاتھ مستحکم” کرے۔

27 سالہ فرانسیسی ڈیفینڈر نے فوری طور پر پوسٹ ڈیلیٹ کر دی اور اس پر معذرت بھی کی تاہم کلب نے ان کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔

اس کے بعد فرانس میں پراسیکیوٹر نے دہشت گردی کو جواز فراہم کرنے کے شبے میں ان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

Leave a reply