عمران ریاض گھر پہنچ گئے

2
194

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) کئی ماہ سے لاپتہ ہونے والے سینئر صحافی عمران ریاض خان خیر و عافیت سے اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

سیالکوٹ پولیس کے مطابق سینئر صحافی عمران ریاض اس وقت اپنی فیملی کے ہمراہ ہیں۔

سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اتوار کی رات ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ صحافی عمران ریاض اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

عمران ریاض کے وکیل میاں اشفاق نے بھی عمران ریاض کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشنل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی صحافی عمران ریاض خان کی رہائی کی تصدیق کر دی گئی۔

واضح رہے کہ عمران ریاض کو 9 مئی کے واقعات کے 2 دن بعد سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔

2 comments

Leave a reply