عمران خان کا نام چلانے پر پابندی برقرار

0
187

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سابق چیرمین پی ٹی آئی کی ٹی وی چینلز پر تقریر نشر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی ۔

ہائیکورٹ نے سابق چیرمین پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی ۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ پیمرا ٹی وی چینلز کو پریشرائز نہ کرے ۔

وکیل پیمرا نے کہا کہ درخواست گزار کی تقریر نشر کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔

جسٹس شمس محمودمرزانےسابق چیرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔

وفاقی حکومت،وزارت اطلاعات ، پیمراسمیت دیگر فریقین نےجواب جمع کروائے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ فیض آباد کے فیصلے کا اطلاق بانی پی ٹی آئی پر بھی ہونا چاہیے ، بانی پی ٹی آئی نے اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی آواز کے ساتھ ان کو ہی بند کردیاگیا ، قانونی طور پر سیاسی جماعتوں کو برابری کے اصول پر ائیر ٹائم ملنا قانونی تقاضا ہے،لاہور ہاٸی کورٹ نےچئیرمین پی ٹی آئی کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفیکشن عطل کر دیا تھا۔عدالتی احکامات کےباوجودچئیرمین پی ٹی آئی کی تقاریرنشر کیے جانےسے روکاجارہا ہے ۔

Leave a reply