عدالت نے وزیراعظم کو طلب کرلیا

0
99

گوجرانولہ: ( ہاٹ لائن نیوز) گوجرانوالہ میں سول جج نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت میں پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، سیکرٹری پیٹرولیم اور کمشنر گوجرانوالہ کو طلب کر لیا ہے ۔

ایڈوکیٹ منظور قادر بھنڈر کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن پر سول جج محمد اویس کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

عدالت میں درخواست 16 ستمبر کو دائر کی گئی تھی ، جس میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ، کمشنر گوجرانوالہ اور سیکرٹری پیٹرولیم کو فریق بنایا گیا تھا کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ ظلم و زیادتی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو روکنے کے لیے حکم امتناع جاری کیا جائے۔

سماعت کے بعد نگران وزیراعظم، سیکرٹری پیٹرولیم اور کمشنر گوجرانوالہ کو عدالت میں طلب کر لیا گیا۔ عدالت نے تینوں کو 20 ستمبر 2023 ء کے لیے طلبی کا نوٹس جاری کرنے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے ۔

Leave a reply