ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما خیال کاسترو کی کیسز کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے درخواست غیر ضروری قرار دے کر نمٹا دی ۔
عدالت کے حکم پر سی پی او فیصل آباد پیش ہوئے اور رپورٹ پیش کر دی ۔
رپورٹ کے مطابق درخواست گزار کے خلاف 7مقدمات ہیں ۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری نے سابق پی ٹی آئی ممبر اسمبلی خیال کاسترو کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کی طرف سے میاں عرفان اکرم ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار فیصل آباد سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہولڈر ہے ، پولیس کوئی مقدمہ درج نہ ہونے کے باوجود گھر پر چھاپے مار رہی ہے، گھر پر چھاپے مار کر الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جارہاہے ، درخواست گزار کو درج کیسز، انکوائریز کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی جا رہی ۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزار کو کیسز اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے ۔