عامر لیاقت کی آخری وصیت سامنے آگئی

0
142

کراچی: ( ہاٹ لائن نیوز) مشہور ٹی وی ہوسٹ اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت مرحوم کی سابق بیوی بشری اقبال نے طلاق دینے کی وجہ اور عامر لیاقت کی وصیت بارے سب بتا دیا۔

ایک انٹرویو میں بشریٰ اقبال نے انکشاف کیاہے کہ پوسٹمارٹم نہ کروانے کی وصیت عامر لیاقت نے خود کی تھی۔

بشریٰ اقبال کے مطابق اپنی زندگی میں متعدد مرتبہ عامر لیاقت نے یہ کہا تھا کہ اگر ان کو کچھ ہوجائے تو پوسٹ مارٹم نہ کروایا جائے۔ بشری کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم نہ کروانے کے باعث ان کو اور بچوں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن جو کچھ بھی کیا گیا مرحوم کی وصیت کے مطابق کیا گیا ۔

بشری اقبال کے مطابق ان کے اور عامر لیاقت کے درمیان کوئی ایسا بڑا مسئلہ نہیں تھا کہ عامر انہیں طلاق دیتے ، بشری اور عامر لیاقت دونوں طلاق نہیں چاہتے تھے لیکن طوبی انور نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو طلاق دینے کے لیے مجبور کیا۔

بشری اقبال نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت اپنے بچوں کے ساتھ ملتے تھے اور وہ اپنے بچوں دعا عامر اور احمد کے ساتھ آخری وقت تک رابطے میں تھے۔

Leave a reply