مذاکرات ناکام،طورخم بارڈرآج چوتھےروزبھی بند

0
186
مذاکرات ناکام،طورخم بارڈرآج چوتھےروزبھی بند

ہاٹ لائن نیوز : آج چوتھے دن تجارتی سرگرمیوں اور پیدل چلنے والوں کے لئےطورخم بارڈربند ہے ، جسکی وجہ سے مسافردونوں اطراف میں پھنس گئےہیں ۔جبکہ تاجروں کاکروڑوں کانقصان ہوچکاہے۔

ذرائع کیمطابق ، گذشتہ روززیروپوائنٹ پر پاکستان اور افغانستان کے عہدیداروں کے مابین پہلے مذاکرات کا اجلاس ہوا ، جو بغیر کسی نتیجےکےختم ہوا۔ آج ، مذاکرات کا امکان ہے۔

جمعہ کے روز سرحدی تناؤ کا آغاز اسوقت ہوا جب افغان فورسز نے متنازعہ حدود میں چیک پوسٹ کی تعمیر شروع کی ، جس پر پاکستانی افواج نےاعتراض کیا اور کام بند کروادیا۔ اسکے بعد ، دونوں ممالک کی سیکیورٹی فورسز کے مابین صورتحال کشیدہ ہوگئی اور ہرقسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔

صورتحال کی سنجیدگی کے پیش نظر ، آج پاک افغان حکام کےمابین مزید مذاکرات کی توقع کی جارہی ہے ، جس سے سرحد کھولنےکاامکان ہے۔

Leave a reply