عاطف اسلم اور حدیقہ کیانی کی دھوم

0
83

ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی گلوکاروں حدیقہ کیانی اور عاطف اسلم کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں عاطف اسلم کے ساتھ گانا گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں حدیقہ کیانی اور عاطف اسلم نے 12 سال پہلے اپنا ہٹ گانا ‘ہونا تھا پیار’ گایا ہے ۔

ویڈیو میں دونوں گلوکار کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر پرفارم کر کے اپنی آواز کا جادو بکھیر رہے ہیں۔

کنسرٹ میں حدیقہ کیانی اور عاطف اسلم کی گائیکی نے حاضرین کو محظوظ کیا۔

Leave a reply